سابق بائولر ڈیمن رائٹ بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر

بدھ 24 مئی 2017 14:58

سابق بائولر ڈیمن رائٹ بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) سابق تسمانین فاسٹ بائولر ڈیمن رائٹ بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے، معاہدے کے تحت رائٹ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں شیڈول انڈر 19 ورلڈکپ تک ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

41 سالہ رائٹ کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، تسمانیہ، وکٹوریہ، ہوبارٹ ہریکنز اور میلبورن سٹارز کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عبدالکریم ان کے معاون کوچ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :