کینیا، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

بدھ 24 مئی 2017 16:33

کینیا، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) کینیا میں پولیس کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔کینیا کے حکام کے مطابق بدھ کویہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک گاڑی صومالیہ کے ساتھ سرحدی علاقہ سے گذر رہی تھی پولیس کی گاڑی میں 8 اہلکار سوار تھے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ سے ایک روز قبل پولیس کے سربراہ جوزف بوئننٹ نے کہا تھا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ انتہا پسند تنظیم شباب کے عناصر کینیا میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں حالیہ ہفتوں میں کینیا میں انتہا پسند گروپوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ ہفتہ منڈیرا کاوئنٹی میں ایک گاڑی میں بم دھماکہ میں ایک بچہ سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :