مرکزی سیرت کمیٹی کایوم فاطمة الزھراؓو یوم شہدائے زلزلہ پردعائیہ تقریبات کا اعلان

مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں خواتین کیلئے نماز تراویح کے اہتمام کا فیصلہ‘ 3رمضان کی سب سے بڑی اجتماعی دعائیہ تقریب، قرآن خوانی و محفل میلادالنبیؐ مرکزی سیرت کمیٹی کے تحت ہوگی

بدھ 24 مئی 2017 16:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) مرکزی سیرت کمیٹی کا3رمضان المبارک کویوم فاطمة الزھراؓو یوم شہدائے زلزلہ منانے کااعلان،مسجد خادم الحرمین الشریفین میں خواتین کیلئے نماز تراویح کے اہتمام کا بھی فیصلہ،مرکزی سیرت کمیٹی نے عوام الناس کوسیدہ ئِ کائنات ؓ اور شہدائے زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجتماعی تقریب میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے،یہ فیصلہ مرکزی سیرت کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدرصاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،نائب صدورعلامہ محمدحسن حقانی،علامہ قاری ضیا ء ا لمصطفیٰ منور، علامہ محمدپرویزقریشی،اظہرحسین اعوان، فیصل جمیل کاشمیری،خرم شہزاد، محمدسفیررضا،قاضی وحیداحمد،سیدندیم حسین شاہ اوردیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی سیرت کمیٹی بارے دیگرامور کا بھی جائزہ لیاگیااورصدر مجلس کو گزشتہ اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کرکے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کروائی گئی۔

3رمضان المبارک کی سب سے بڑی اجتماعی دعائیہ تقریب، قرآن خوانی و محفل میلادالنبیﷺمسجد شریف مرکزی عیدگاہ میںہوگی جبکہ شہرومضات کی تمام چھوٹی بڑی مساجدومدارس اور خانقاہوں سمیت گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدرصاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی ماہ رمضان لمبارک کے دوران عوام الناس کودینی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گی۔

انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ 3 رمضان المبارک کو سیدہ ئِ کائنات حضرت فاطمة الزھرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال اور اسلامی تاریخ کے اعتبار سے شہدائے زلزلہ کے ایصال ثواب کیلئے مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں۔ انہوںنے کہاکہ 8اکتوبر کو لوگ گھروں سے باہر نکل اجتماعی نوعیت کے پروگرامز میں شامل ہوتے ہیں۔

3رمضان المبارک کے موقع پر مساجد میں قرآن خوانی کریں اور ممکنہ حد تک اجتماعی دعائیہ تقریبات میں شریک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی ہر سال کی طرح امسال بھی3 رمضان المبارک کو سیدہ فاطمة الزھرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال اور شہدائے زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کرے گی۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو اجتماعی نوعیت کی دینی تقریبات میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ دین حق کو سمجھ کر عمل پیراہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :