بجٹ میں برآمدات ، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر بڑھانے کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، شاہد رشید بٹ

بدھ 24 مئی 2017 15:50

بجٹ میں برآمدات ، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر بڑھانے کی حکمت عملی پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک کیلئے پرو گروتھ بجٹ کی ضرورت ہے اور آئندہمالی سال کے بجٹ میں بر آمدات ، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر بڑھانے کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شاہد رشید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھوٹے تاجروں کی بجٹ سفارشات میں تمام برآمدی شعبوں کو زیرو ریٹنگ کی سہولت دینا، ایکسپورٹ پیکج پر فوری عمل درآمد و برآمدات کی حوصلہ شکنی اور صنعتی پھیلائو کیلئے عملی اقدامات شامل ہیں تاکہ بے روزگاری کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ہر قسم کے پلانٹس اور مشینری کی درآمدپر تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور مقامی صنعت کو وہی مراعات دی جائیں جو اقتصادی راہداری کے تحت قائم ہونے والی صنعتوں کو ملیں گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

(جاری ہے)

اگلے پانچ سال تک ملک کے کسی بھی حصہ میں لگنے والی صنعتوں کو ٹیکس فری قرار دیاجائے جبکہ ٹیکس چوری، سمگلنگ، انڈر انوائسنگ اورجعلی ریفنڈ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔

شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ کیلئے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔ زرعی قرضوں کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے اور غیر ضروری زرعی درآمدات کا سدباب کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع اور پن بجلی کے منصوبوں پر توجہ بڑھائی جائے جبکہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام بڑھایا جائے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :