پاکستان سپر لیگ، 30کمپنیوں کا چھٹی ٹیم خریدنے میں اظہار دلچسپی

کئی غیر ملکی کمپنیاںاور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی شامل ہیں

بدھ 24 مئی 2017 15:50

پاکستان سپر لیگ، 30کمپنیوں کا چھٹی ٹیم خریدنے میں اظہار دلچسپی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے اعلان کے بعد دو درجن سے زائد کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 30سے زائد کمپنیوں نے چھٹی ٹیم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،ان میں کئی غیر ملکی کمپنیاںاور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی شامل ہیں۔لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے اجلاس کے دوران تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں بہت نقصان ہورہا ہے لہذا کرکٹ بورڈ اپنا منافع کم کرے جس پر پی ایس ایل انتظامیہ نے پانچوں فرنچائزز کو تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :