چینی وزیر خارجہ دوروزہ سرکاری دورے پر کل ماسکو پہنچیں گے

بدھ 24 مئی 2017 16:49

چینی وزیر خارجہ دوروزہ سرکاری دورے پر کل ماسکو پہنچیں گے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی روسی ہم منصب سرگئی لبروف کی دعوت پر جمعرات سے جمعہ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو بتائی ہے ۔ترجمان لوکانگ نے ایک روزانہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ وانگ روسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور اس دورے کے دوران لبروف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق طرفین اعلیٰ سطح کے دورے اور تبادلوں کی تیار ی کریں گے اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں رائے قائم کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین اور روس چین کے صدر شی جن پھنگ اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان طے پانیوالے اتفاق رائے کی بنیاد پر رابطے اور کمیونیکیشن کو مستحکم بنائیں گے، دوطرفہ تعلقات کی مستحکم پیشرفت کو برقرار رکھیں گے اور عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :