وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےریلوےکرایوں میں کمی کااعلان کردیا

کرایوں میں کمی کااطلاق یکم تا20رمضان المبارک تک ہوگا،تمام ٹرینوں کی تمام کلاسزپرکرایوں میں20فیصد کمی ہوگی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 17:10

وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےریلوےکرایوں میں کمی کااعلان کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، کرایوں میں کمی کااطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسزپرکرایوں میں20فیصد کمی ہوگی۔ ریلوے خسارے کو کم کرنے کے لئے آمدن کو بڑھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کےبرابر ہونی چاہئے۔ خواجہ سعد رفقی نے کہا کہ پی ایس اواورپاکستان ریلوےکےمابین فیول ٹرانسپورٹیشن کامعاہدہ طےپاگیا۔ پی ایس او20لاکھ ٹن آئل کی ریلوے کے ذریعےترسیل کا پابند ہوگا۔ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں20ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پی ایس اوکوترسیل کی مد میں 15 یوم کے اندر کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :