ھنگو، رمضان المبارک کی آمد اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ضلع کونسل کا ہنگامی اجلاس

دیہی علاقوں میں 14تا 16، شہری حدود میں 8تا 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ضلع بھر میں 14ہزار بجلی صارفین کے ذمہ اربوں روپے کے واجبات ہیں ،ایکسین واپڈا کی بریفنگ

بدھ 24 مئی 2017 17:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) رمضان المبارک کی آمد اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ضلع کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایکسین واپڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیہی علاقوں میں 14تا 16جبکہ شہری حدود میں 8تا 12گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول چلایا جا رہاہے۔ضلع بھر میں 14ہزار بجلی صارفین کے ذمہ اربوں روپے کے واجبات ہیں ۔

ہم گرڈ سٹیشن کا اختیار نہیں رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلعی ایوان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت کنونیئر حاجی زیارت گل منعقد ہوا۔جس میں ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابدزمان ،ڈی پی او احسان اللہ،ایکسین واپڈا محمدریاض اراکین ضلعی اسمبلی نے شرکت کیں۔اجلاس میں ضلع کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین پیسکو ہنگو محمد ریاض نے کہا کہ رمضان المبارک ے دوران صارفین کو بجلی لوڈ شیڈنگ میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے دیہی علاقوں کاہی ،زرگیری،سمانہ ،تحصیل ٹل وغیرہ میں 14تا 16گھنٹے جبکہ شہری حدود کے سٹی 1فیڈر پر 8گھنٹے،اور سٹی 2پر 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں بجلی کی 14ہزار صارفین کے ذمہ بشمول سرکاری محکموں کے اربوں روپے بقایا جات میں جن کی ریکوری میں نا دھندگان کا عدم تعاون بجلی فراہمی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال سے بعض علاقاجات کے ذمہ کروڑوں رپے کے بجلی واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کاٹ دی گئی اور سرکاری اداروں کو واجبات جمع کرانے کے تحریری خطوط کے زریعے تنبیہ دی گئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ گریڈ سٹیشن کی یونٹ کے انتظامی اختیارات ان کے متعلقہ حکام بالہ کے پاس ہیں اور ان کا گریڈ سٹیشن پر اختیار نہیں۔دریں اثنا ء کربوغہ شریف کے فرید الدین ،نریاب 2کے میاں تجمل حسین ،صادق الرحمان،میکائیل و دیگر اراکین نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کے حوالے سے دریش مسائل لوڈشیڈنگ اور بعض علاقوں کے بجلی کنکشن کی دوبارہ بحالی کے مطالبات پیش کئے۔

ضلع ناظم مفتی عبید اللہ کا کہنا تھا کہ واپڈرمضان کے مقدس مہینے میں بجلی صارفین کو بھر پور تعاون فراہم کرنا یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت جوڈیشل جیل میں قیدی کے لئے بجلی کی عدم دستیابی کے مسئلہ کو حل کرانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سولر سسٹم کی تنصیب اور بجلی جرنیٹر کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بجلی واجبات کی فوری ادائیگی ،ریکوری کے لئے حکومت اور واپڈا کے ساتھ تعاون کرے۔