جمہوری حکومت کے ناطے شہریوں کے اظہار خیال کی آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اظہار رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں پر حملے روکنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ‘ نامعلوم آئی ڈیز والے اظہار رائے کا غلط استعمال کر کے دوسرے لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں ‘ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنایا جائے ‘ سوشل میڈیا کا غلط معلومات اور ہتک آمیز مواد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ پی ٹی اے اور نادرا کے چیئرمین قوانین کا جائزہ لیں
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
بدھ 24 مئی 2017 18:17
(جاری ہے)
اظہا ر رائے کی آزادی کے ساتھ ذمہ داری کا احساس بھی ہونا چاہیے۔ نامعلوم آئی ڈیز والے اظہار رائے کا غلط استعمال کر کے دوسرے لوگو ں کی حق تلفی کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سے متعلق ضابطہ کار بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنایا جائے۔ سوشل میڈیا کا غلط معلومات اور ہتک آمیز مواد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو سوشل میڈیا کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پی ٹی اے اور نادرا کے چیئرمین متعلقہ قوانین کا جائزہ لیں ۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو تمام فریقین سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزارت خارجہ کو سیکرٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ کر کے اجلاس بلانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.