لیاقت بلوچ کی منظور وٹو سے ملاقات ،موجودہ حالات ،انتخابی اصلاحات سمیت مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات ، لوڈشیڈنگ کیخلاف لائحہ عمل پر اپوزیشن کیساتھ مل کر میدان میں آئینگے‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘ منظور وٹو/پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر نے مخدوم احمدمحمود سے بھی تفصیلی ملاقات کی

بدھ 24 مئی 2017 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سینئر نائب صدر منظور وٹو سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے ملک کے موجودہ حالات ،انتخابی اصلاحات سمیت مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

منظور وٹو نے اپنی رہائشگاہ آمد پر لیاقت بلوچ کا استقبال کیا ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر موجودہ ملکی صورتحال کے خلاف منظم احتجاج کریں گے۔شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات اور لوڈشیڈنگ کے خلاف لائحہ عمل پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر میدان میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسان اتحاد کے ساتھ ہے جبکہ موجودہ حکومتی پالیسیوں نے سب سے زیادہ نقصان کسان اور زراعت کو پہنچایا ہے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے مستقبل میں بھی رابطوں پر اتفاق کیا ۔علاوہ ازیںمنظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔جس میںدونوں رہنمائوں کے درمیان پارٹی تنظیم سازی اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔