بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج نےخنجرسیکٹرپراقوام متحدہ کےمبصرمشن کی گاڑی کونشانہ بنایا،گاڑی مبصرین گروپ کےمیجرایمانویل اورمیجر"مرکو"کولےجارہی تھی،دونوں افسران محفوظ ہیں،مبصرین کی گاڑی پرطریقہ کارکےتحت نیلاجھنڈا لہرارہاتھا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 19:09

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء) : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے خنجرسیکٹرپریواین مبصرمشن کی گاڑی پربلااشتعال فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپرایل اوسی کے خنجرسیکٹرپرسیزفائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے خنجرسیکٹرپراقوام متحدہ کے مبصرمشن کی گاڑی کونشانہ بنایا۔

گاڑی مبصرین گروپ کےمیجرایمانویل اورمیجر"مرکو "کولےجارہی تھی۔ گاڑی میں فلپائن کے میجر ایمونیل اور کروشیاکے میجرمیر سوار تھے۔ گاڑی میں سواریواین فوجی مبصرین گروپ کےدونوں افسران بھارتی فائرنگ سےمحفوظ رہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق یواین فوجی مبصرین کی گاڑی پر طریقہ کار کےتحت نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔