کراچی: رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار

بدھ 24 مئی 2017 19:48

کراچی: رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں گیارہ ملزمان گرفتار کرلئے۔ پکڑے گئے افراد میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی دہشت گردوں ،سہولت کاروں، منشیات فروشوں اور بھتہ خوروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔لیاری جونا مسجد کے قریب سرچ آپریشن گینگ وار کے کارندوں کی گرفتاری کے لیئے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزکے مطابق منگھوپیردرخشاں کے علاقے سے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ برصغیر کا کارندہ محمد حسین پکڑا گیا، اسی علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے کاشف علی اور جہانگیر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد رشید کو بھی دھرلیا گیا۔ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،لینڈ گریبنگ اور اسلحہ کی خریدو فروخت میں ملوث ہیں،، سندھ رینجرز نے سولجر بازار سے دو ڈکیت فرحان اور اسلم خان جبکہ ناظم آباد سے 5 منشیات فروش بھی گرفتار کرلئے۔

متعلقہ عنوان :