کراچی: گلشن اقبال میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 2 شرپسند گرفتار

بدھ 24 مئی 2017 19:48

کراچی: گلشن اقبال میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 2 شرپسند گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال اسکواٹس کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 2 شر پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے اسکواٹس کالونی میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران داخلی خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے نتیجے میں 2 شر پسند ملزمان دھر لیے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔