راولپنڈی کے انتہائی خطرناک قرار دیئے گئے علاقوں میں پولیو مہم 29مئی سے شروع ہوگی

بدھ 24 مئی 2017 20:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) راولپنڈی شہر و کینٹ کے علاقوں میں انتہائی خطرناک قرار دی گئی 11یونین کونسلوں اور 03وارڈز میں 6روزہ پولیو مہم کا آغاذ 29مئی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شیخ نے بتایا ہے کہ پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث یہ مہم راولپنڈی شہر کی یونین کونسل 02سی11اور یونین کونسل 37جبکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ کی وارڈ نمبر 03,09اور 10کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ نے تمام انتظامات کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاکہ کوئی بچہ پولیو وائرس کا شکار نہ ہو سکے۔ انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ وہ پولیوٹیم سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :