جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے نواں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

چالیس پائونڈ ون اٹھایا پھر ایک منٹ میں دو انگلیوں سے 22پش آپس کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا ،گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے تصدیقی ای میل موصول

بدھ 24 مئی 2017 20:06

سراروغہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے نواں عالمی ریکارڈ قائم کر لیاانہوں نے چالیس پاونڈ وزن اٹھا کر ایک منٹ میں دو انگلیوں سے 22 پش آپس کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا ہی. گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے تصدیقی ای میل موصول ہوگئی.یہ ریکارڈ 15 پش آپس سے قائم تھا جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے چیلنج تھا .

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عرفان محسود نے 9 عالمی ریکارڈ ایک سال سے کم عرصے میں قائم کئیہیں.عرفان محسود نیاس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان اور قبائلی علاقوں کی مثبت تصویر پیش کرنا مشن ہی.انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومت قبائلی علاقوں میں کھیلوں پر توجہ دیں، عرفان محسود نے کہا کہ سخت مشکلات کے باوجود بھی اپنا مشن جاری رکھوں گااورانشائ اللہ جلد ہی تین اور ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق ہو جائے گی،

متعلقہ عنوان :