امیر مقام اپنے سائز کے مطابق جھوٹ بولتے ہیں،مراد سعید

پختونوں کیلئے وفاق اور پنجاب کے تعصب اور بے اعتنائی میں امیر مقام کا ہاتھ ہے، بیان

بدھ 24 مئی 2017 20:23

امیر مقام اپنے سائز کے مطابق جھوٹ بولتے ہیں،مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ورکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ امیر مقام اپنے سائز اورکے مطابق بڑے بڑے جھوٹ بولتے ہیں۔تحریک انصاف مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مراد سعید امیر مقام کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے پختونوں سے غداری کی لیکن ان کے ہاتھ صرف شرمندگی اور رسوائی آئی۔

(جاری ہے)

پختونوں کے لیئے وفاق اور پنجاب کے تعصب اور بے اعتنائی میں امیر مقام کا ہاتھ ہے۔امیر مقام کی جرات نہیں کہ نواز شریف کے سامنے پختونوں کے حق میں ایک لفظ بول سکیں۔ مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ پختون عوام امیر مقام کا دوغلہ پن کبھی معاف نہیں کریں گے۔ امیر مقام کی ترجیح نواز شریف کی خوشنودی ہے پختون عوام کے حقوق نہیں۔ امیر مقام تب آنکھیں بند کیئے پڑے تھے جب پنجاب کی سرحد پر پشتون قیادت پر تشدد کیا گیا۔ امیر مقام نے تخت رائیونڈ کے ساتھ مل پختونوں کے حقوق غصب کیئے اور اپنی نوکری پکی کی۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ چوروں کا لیگی ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :