جب وزیر اعظم کو اپنے ملک میں اوئے کہہ کر پکارا جائے گا تو باہر کی دنیا کیا عزت کرے گی‘ پروفیسر ساجد میر

عالمی سطح پر پاکستانی حکمرانوں کا تشخص پامال کرنے میں ہمارے ناسمجھ سیاستدانوں ، میڈیا کا بڑا کردار ہے ‘مرکزی امیر جمعیت اہل حدیث

بدھ 24 مئی 2017 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم کو اپنے ملک میں اوئے کہہ کر پکارا جائے گا تو باہر کی دنیا کیا عزت کرے گی، تنقید کرنے والے سیاستدانوں اور میڈیا کو بھی اپنی ادائوں پر غور کرنا ہو گا، ریاض میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں بچاس سے زائد مسلم ممالک کی شرکت امت مسلمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے، اس کامیابی کا سہرا سعودی عرب کو جاتاہے۔

اپنے ایک بیان میں پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ ہمیں کانفرنس کے مثبت پہلوئوں پر غور کرنا چاہیے۔کانفرنس سے اسلامی دنیا میں اتحاد اور ا تفاق کا بہتر تاثر گیا ہے۔ امت مسلمہ کو بہت سے چیلجز درپیش ہیں، کانفرنس کا اعلامیہ انہیں مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منفی پراپگنڈہ کرکے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے والے عناصر ناکام ہو ں گے۔

دہشت گردی اب کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں رہا۔ ایران کو سوچنا چاہیے کہ وہ اسلامی دنیا میں کیوں تنہا ہی الزام تراشی کرنابہت آسان ہے ۔ کانفرنس سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کاعزم عالمی سطح پر مزید پختہ ہوا ہے۔برطانیہ میں دہشت گرد ی کے واقعات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان اور اسکے حکمرانوں کا تشخص پامال کرنے میں ہمارے ناسمجھ سیاستدانوں اور میڈیا کا بڑا کردار ہے۔ مختلف الزامات اور گالم گلوچ کے کلچر سے سوائے تزلیل کرنے کے یہ اور کیا خدمت کررہیں ہے ۔ اپوزیشن خصوصا عمران خاں کا رویہ نہایت افسوس ناک ہے ، تنقید کرنے والوں کو اپنی ادائوں پر بھی غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :