وزارت داخلہ کو سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان اور سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کے اغواء کا نوٹس لینا چاہیے، مولانا امیر زمان

بدھ 24 مئی 2017 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان اور سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کو اغواء کرلیا گیا ہے‘ وزارت داخلہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر مولانا امیر زمان نے کہا کہ بلوچستان کے سیکرٹری ایجوکیشن کو چند روز قبل گھر سے اغواء کرلیا گیا ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا اس کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹر کے بچے کو بھی اغواء کرلیا گیا ہے۔ وہ اقلیتی رکن تھا۔ اس کی تو کسی کے ساتھ دشمنی بھی نہیں تھی۔ اگرچہ یہ مسئلہ صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے تاہم وزیر داخلہ اس کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ سانحہ کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کی اعانت کی جائے اور اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :