کراچی میں بجلی فراہم کر رہے ہیں ، 7،8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے ، کوئی صوبہ خود ٹرانسمیشن لائن بچھانا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہے ، سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 20:37

کراچی میں بجلی فراہم کر رہے ہیں ، 7،8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی سپلائی کر رہے ہیں ، 7،8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے ، کوئی صوبہ خود ٹرانسمیشن لائن بچھانا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہے ، سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراجی علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کہا گیا ہے بجلی بہت زیادہ ہو جائے گی جو یہ سوچ کر پلان بنا رہا ہے کہ بجلی زیادہ ہو جائے گی نئے پلانٹ نہ لگائیں تو ان کی سوچ غلط ہے ہم نے کہا کہ 450 میگا واٹ اضافی ہوئی تو ہم خرید لیں گے ۔

وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے پلان سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا کوئی صوبہ خود ٹرانسمیشن لائن بچھانا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہے ۔ سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی سپلائی کر رہے ہیں ۔

7،8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو یہ سوچ کر پلان بنا رہے ہیں کہ بجلی زیادہ ہو جائے گی اس لئے نئے پلانٹ نہ لگائیں ان کی سوچ غلط ہے ۔ ہمیں بھی کہا گیا ہے کہ بجلی بہت زیادہ ہو جائے گی ہم نے کہا ہے کہ 450 میگا واٹ بجلی اضافی ہوئی تو ہم خرید لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دو چیزوں پر تحفظات تھے ان پر بات کی ہے ۔ہماری صنعتوں کے پاس بجلی نہیں ہے ۔ سندھ کے عوام ابھی بھی 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہے ہیں ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :