پاکستان خطے میں بھارتی دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ‘ جب آپ ؐ کی شان میں گستاخی کی گئی تو پارلیمنٹ خاموش تھی، بھارت پاکستان سمیت پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے،جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 24 مئی 2017 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بھارتی دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ‘ جب آپ ؐ کی شان میں گستاخی کی گئی تو پارلیمنٹ خاموش تھی، بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جو پوری دنیا کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر جواب دے سکتا ہے۔

بھارت جس طرح کی دھمکیاں دے رہا ہے پاکستان ان دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ عالمی برادری ایک طرف دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے دوسری طرف بھارت کی دہشت گردی ان کو کیوں نظر نہیں آرہی ۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہے کہ عالمی برادری کا عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کا دوہرا معیار ہے اس پر بھارت کی دہشت گرد کا نوٹس نہیں لیا جا رہا ۔

ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ آپؐ کی شان میں گستاخی کی گئی تو پارلیمنٹ کیوں خاموش تھی اور نہ ہی اس حوالے سے پارلیمنٹ نے کوئی ایکشن لیا ۔ صرف اس ہائیکورٹ نے اس معاملے پر فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزادی رائے کو دبایا گیا تواس سے حکومت کی مشکلات بڑھ جائیں گی اس طرح کے اقدام سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ …(رانا+ار)