واپڈا اور تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے لیے آج ملک گیر جلوس نکالیں گے،اجلاس میں فیصلہ

بدھ 24 مئی 2017 20:41

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یونین کے صوبائی عہدے داران اقبال قائم خانی ، ملک سلطان علی ، اعظم خان ، محمد حنیف خان ، رفیع الدین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج 25مئی کو ملک گیر سطح پر واپڈا اور تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین آنیوالے والے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ ، مہنگائی اور دیگر مطالبات کے لیے جلسے و جلوس کا انعقاد کیا جائے گا،حیدرآباد میں صبح10بجے لیبر ہال کھوکھر محلہ میں جلسہ ہو گا، جہاں سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :