سول سوسائٹی اور میڈیا کے باہمی روابط سے معاشرے میں پولیس جرائم کا خاتمہ کریگی ,راجہ عبد الصبورخان

بدھ 24 مئی 2017 21:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبد الصبورخان نے کہا ہے کہ کام کرنے کے لئے ڈیوٹی کر رہے ہیں شریف شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں گے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اپنے عہدے کا چارج سمبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،ڈی پی او راجہ عبد الصبورخان نے کہا کہ سول سوسائٹی اور میڈیا کے باہمی روابط سے معاشرے میں پولیس جرائم کا خاتمہ کریگی جرائیم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،پولیس عوام کی جان و مال و عزت و آبرو کی حفاظت کا فریضہ اپنی جان پر کھیل کر کریگی ،نئے ڈی پی او نے عہدے کا چارج سمبھالنے کے بعد ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف ہدایات بھی دئیں۔

متعلقہ عنوان :