عیدین ایک ہی روز منانے کیلئے وزارت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، سردار یوسف

عید ین ایک ہی روز منانے کیلئے وزارت مفتی پوپلزئی سمیت تمام علماء کرام سے رابطہ کرے گی، مکہ مکرمہ کے مطابق پاکستان میں بھی رمضان و عید منائی جانا چاہے، وزیر مذہبی امور

بدھ 24 مئی 2017 21:10

عیدین ایک ہی روز منانے کیلئے وزارت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، سردار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ ملک میں رمضان المبارک اور عید ین ایک ہی روز منانے کیلئے وزارت مفتی پوپلزئی سمیت تمام علماء کرام سے رابطہ کرے گی تاکہ ان اہم مواقع پر قوم کو تقسیم ہونے سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے معروف سکالر مفتی منیر اخوان کی کتاب رویت ہلال میں اختلافات کا شرعی حل کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ مدینہ منورہ میں وزیراعظم کی موجودگی میں عید و رمضان ایک دن منانے کی بات ہوئی ہے اورہر جگہ ہر مقام پر محسوس کیا کہ اتنے بڑے علماء کرام اگر کوشش کریں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک روز رمضان اور عید ین منانے کیلئے مفتی منیر اخون کی کاوش قابل قدر ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک میں ایک ہی دن روزہ و عید منانے کی کوشیش کی ہیں اور انہی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ سال ایک ہی دن عید و رمضان منایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ امسال بھی مسجد قاسم علی خان کے ذمہ داروں سے وزارت کا رابطہ ہے اور امید ہے کہ ایک ہی دن روزہ اور عید بھی ہوگی انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کا نمائندہ وفدرواں سال بھی مفتی پوپل زئی کے پاس جائیگا اس موقع پر کتاب کے مصنف مفتی منیر اخون نے تقریب رونمائی سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مکہ مکرمہ کے مطابق پاکستان میں بھی رمضان و عید منائی جانا چاہے انہوںنے کہاکہ امریکا اور کینیڈا میں اس فارمولا پر عمل کرکے اختلاف ختم کیاگیا ہے اور اب دونوں ممالک میں اتفاق رائے ہونے کے بعد ان حکومتوں نے مسلمانوں کو عید کے روز کی چھٹی دیدی ہے انہوں نے کہاکہ میری کتاب میں رویت پر اتحاد کا فارمولا پیش کیا گیا ہے جس پر عمل کر کے پاکستان میں بھی ایک ہی روز رمضان اور عیدین کرائی جا سکتی ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ بدقسمتی سے آج ہم صرف اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیںانہوںنے کہاکہ برطانیہ اور امریکا کیوں ہم پر مسلط ہیں کیونکہ وہ اتحاد پر قائم ہیں اور مغربی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بھی متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ دینی مسلکوں کا 11مہینوں تک روئیت ہلال پر کسی قسم کا اختلاف نہیں ہوتا ہے مگر ماہ رمضان شروع اور اختتام ہونے پر ہمارا اختلاف ہوتاہے انہوں نے کہاکہ یہ اختلاف رائے ان لوگوں کا پیدا کردہ ہے جو کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں اگر ہم میں اتحاد ہوگا تو یہ ہماری دہشت سے ہی مرجائیں گے انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں امت کو متحد رکھنے کیلئے رویت ہلال سمیت اہم اختلافی مسائل پر اجتہاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اتحاد سے دنیا کو ایک پیغام دینا چاہے رمضان برکتوں کا مہینہ ہے ہمیں ایکدوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کتاب کے مصنف کو قابل قدر تصنیف لکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :