نواب ثناء اللہ خان زہری کی حقیقی کوششوں سے پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے،ملک ظاہر خان کاکڑ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پاکستانی آئین تسلیم کرنے والوں کے لئے عام معافی کا اعلان خوش آئند ہے ، پولیٹیکل سیکرٹری

بدھ 24 مئی 2017 23:56

نواب ثناء اللہ خان زہری کی حقیقی کوششوں سے پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکریٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے پاکستانی آئین تسلیم کرنے والوں کے لئے عام معافی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے بہترین موقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں نصیر خان ترین سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر امانت اللہ بازئی، نذیر پرکانی، عبدالوہاب اٹل، شاکر محمد حسنی اور دیگر بھی موجود تھے۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بہترین نمائندگی کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو جو پیشکش کی ہے بلوچستان کے عوام ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے والوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ غیرملکی قوتوں کو ملک کے اندر انتشار پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

نواب ثناء اللہ خان زہری کی حقیقی کوششوں سے پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے۔ بلوچستان میں حالات خراب کرنے والوں کو شکست ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے اعلان سے امن کی راہوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی عام معافی کے اعلان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈال کر پرامن بلوچستان کے قافلے میں شامل ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :