جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سکول ٹیچرکی بیوہ کو امدادی چیک دیدیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 23:51

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے قبائلیوں کو حکومت کی جانب سے مالی امداد کے سلسلہ میں گزشتہ روز اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھانائب الدین داوڑ کے دفتر میں تقریب کاا ہتمام کیا گیا جس میں جاں بحق سکول ٹیچر سید عمر محسود کی بیوہ کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا گیا مرحوم سکول ٹیچر گومل کے علاقہ نرسیز میں نامعلو م افراد کی فائرنگ سے جاں بحق گیا تھا ۔