بحرین کالام اورچکدرہ فتح پورسڑکوں کی تعمیرسے سیاحت کومزیدفروغ ملے گا،امیرمقام

بدھ 24 مئی 2017 23:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بحرین کالام اورچکدرہ فتح پورسڑکوںکی تعمیر سے علاقے میںخوشحالی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا اورسیاحت کومزیدفروغ ملے گا،اس خطے کے عوام کیساتھ ساتھ میرادیرینہ خواب بھی آج شرمندہ تعبیرہوگیاجس پراللہ تعلیٰ کابے مشکورہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے مانکیال میں35کلومیٹرطویل روڈ23پلوںپرمشتمل 11ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالے بحرین کالام روڈکاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی ناظم سوات اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ بحرین کالام روڈکامنصوبہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اوروزیراعظم محمدنوازشریف کی طرف سے علاقے کے عوام کیلئے ایک فقیدالمثال تحفہ ہے جویہاںکے عوام زندگی بھریادرکھیںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میرے سیاست کامحور عوام کابے لوث اوربلاامتیازخدمت ہے اوراسی سے دلی اطمینان محسوس ہوتاہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک طرف کھوکھلے نعرے لگائے جارہے ہیں،عوام کوسبزباغ دکھائے جارہے ہیں،جوٹے وعدے اورالزام تراشی کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف محمدنوازشریف ملکی کی ترقی واستحکام اورعوام کی خوشحالی کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں،ترقی کی راہ میںبڑی رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوششیں کی گئی محمدنوازشریف کی پرعزم قیادت کے ارادے کبھی متزلزنہ کئے جاسکے۔

انہوںنے کہاکہ ہم کاغذی منصوبوںپرنہیںعملی کام پریقین رکھتے ہیں اوراس کام کی بدولت آج8000فٹ کی بلندپہاڑوںپربسنے والے لوگ بھی محمدنوازشریف کے نعرے لگارہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ منصوبہ بین الاقوامی معیارکے مطابق برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے کیونکہ یہاں پرملک کے دوسرے حصوں سے نہ صرف عوام سیروتفریح کیلئے آتے ہیںبلکہ یہ روڈبھی موسمی ہے تاہم اسکی بروقت تکمیل ناگزیرہے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کامانکیال پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا اورانکی پوری کانوائی پرعوام پھول نچاورکرتے رہیں۔ اس موقع پرعوام انجینئرامیرمقام زندہ بادکے فلک بوس نعرے بھی لگارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :