میڈیا سول سوسائٹی سمیت تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، پاکستان نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی بدولت یہ کامیابی حاصل کی ہے
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کراچی بیورو کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
بدھ 24 مئی 2017 23:41
(جاری ہے)
بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے بتایا کہ نیب کراچی میں 24 مئی 2017ء تک 2149 شکایات نمٹائی ہیں، 107 شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا، 146 انکوائریوں اور 118 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔
نیب کراچی نے اس عرصہ کے دوران احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 52 ریفرنس دائر کئے ہیں، 45 ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 206.069 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو نمایاں کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کا اعلیٰ ادارہ ہے، اسے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے بدعنوانی کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت کام کرتا ہے، فاٹا، گلگت بلتستان سمیت پورا ملک نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے، نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ 8 علاقائی بیوروز کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، ملتان، گلگت بلتستان اور راولپنڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کے نوجوانوں میں بدعنوانی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں اور مختصر عرصہ میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں 42 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، نیب 2017ء میں کردار سازی کی انجمنوں کی تعداد 50 ہزار تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی، اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔ نیب نے سارک کے رکن ممالک کے سیمینار کی اسلام آباد میں میزبانی کی جس میں سارک کے رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی اور سارک اینٹی کرپشن فورم کے قیام پر اتفاق کیا، پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا جو حکومت اور نیب کی نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، سی پیک کے تناظر میں اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔ ملائیشیا کے ساتھ بھی اسی طرح کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ایس او پی وضع کیا ہے، شکایات کی جانچ پڑتال سے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے تک، کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی پالیسی 2017ء میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی، میڈیا، عوام اور متعلقہ فریقوں کے تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کراچی اہم علاقائی بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نیب کراچی بیورو کی کارکردگی معیاری، مقداری، گریڈنگ نظام کے تحت گذشتہ سال چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے جائزہ کے مطابق 88 فیصد آپریشل ایفیشنسی انڈیکس کے ساتھ آئوٹ سٹینڈنگ رہی ہے جو کہ انتہائی شاندار ہے۔ چیئرمین نیب نے کراچی بیورو کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت سے اپنی شاندار کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ایمانداری سے میرٹ پر اپنے فرائض سرانجام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.