وزیر اعلیٰ کے پی کے اے این پی کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر چترال کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے

نو منتخب صدر عوامی نیشنل پارٹی چترال عید الحسین کا بیان

بدھ 24 مئی 2017 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی چترال کے نو منتخب صدر عید الحسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اے این پی کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر چترال کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ، لاوی پاور پراجیکٹ محسن چترال امیر حیدر خان ہوتی کا اعلان کردہ منصوبہ ہے اور انہوں نے ہی اس کا افتتاح بھی کیا تھاجبکہ اس منصوبے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ نے 18ارب روپے مختص کئے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے ہی لوگوں کو معاوضے کی ادائیگی کے بعد ان کی زمینیں حاصل کر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، عید الحسین نے کہا کہ اب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اس منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن چترال کے عوام جانتے ہیں کہ ضلع کی ترقی اے این پی دور کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :