پشاور،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ریگولیٹری اتھارٹی بل کی صوبائی اسمبلی سے منظوری کیخلاف ہرسال23مئی کویوم سیاہ منانے کااعلان

بدھ 24 مئی 2017 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ریگولیٹری اتھارٹی بل کی صوبائی اسمبلی سے منظوری کیخلاف ہرسال23مئی کویوم سیاہ منانے کااعلان کیاہے اوربل کومکمل طور پر مستردکرتے ہوئے اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکاحتمی فیصلہ کرلیاہے۔بدھ کو نجی تعلیمی اداروں کے جائنٹ ایکشن کونسل کاہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے پین کے ترجمان انس تکریم نے کہاکہ حکومت نے وعدہ کرکے ضمانتیں دیکردھوکہ کیا ہمیں ترمیمی بل دکھاکر بغیرترمیمی بل کواسمبلی فلورپرلایاگیاہم اس قانون کویکسرمستردکرتے ہیں ،اسمبلی کوقانون سازی کا حق ہے مگراپنی اکثریت سے سٹیک ہولڈرزکو بلڈوزکرنے کا کوئی حق نہیں، بغیرایجنڈے پر لایاگیابل کو چوردروازے سے پاس کرناحکومت کی بدنیتی اور بددیانتی کازندہ ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہاگیاکہ سینئروزیرعنایت اللہ نے ضمانت دی تھی اورہماری تجاویز کی سوفیصدگارنٹی دی تھی وہ بتائیں کہ آیا انہوں نے ہمارے ساتھ غلط بیانی کی یا اپنے قدکاٹھ سے زیادہ کی ضمانت دی ،پی ٹی آئی نے اپنے اتحادی جماعت اسلامی کے ساتھ بھی دھوکہ کیاہے جوپی ٹی آئی کے قول وفعل اورجماعت اسلامی کی حکومت میں شراکت داری پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔انس تکریم نے کہاکہ ہم پرائیویٹ سیکٹر کی ساکھ کوکمزورکرنیکی مخالفت کررہے ہیں نہ کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے ،ہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے جس کیلئے احتجاج اور عدالتی دروازہ کٹھکٹھانے سے بھی دریغ نہیں کیاجائے گا۔