قائم علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے ، سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا مطالبہ

شاہ جی کے دور میں 8 سالہ دور میں سندھ ترقی کی گامزن تھا خیرپورترقیاتی کام زوروں پر تھے لوڈشیڈنگ بہت کم تھی واٹر سپلائی بہتر تھی، رہنما

بدھ 24 مئی 2017 23:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) سہیل انور سیال صو بائی وزیر داخلہ کا چارج دوبارہ لے سکتے ہیں تو قائم علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنما عاشق عباسی پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی، میر حسن رند انجمن تاجران کے چیئرمین سید عبداللہ شاہ کراکری ایسوسی ایشن صدر عبدالصمد صدیقی کے علاوہ سٹیزن کمیٹی خیرپور کے مقبول احمد شیخ، عارف عباسی، سعید احمد شمسی، عبدالطیف شمسی، ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے رہنما مستری عبدالغفور مغل ، محمد رمضان مغل، محمد علی راجپوت اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ قائم علی شاہ ایک ذہن اور پرانے تجربے کار شخصیت کے مالک ہیں ان کے 8 سالہ دور میں سندھ ترقی کی گامزن تھا خیرپورترقیاتی کام زوروں پر تھے لوڈشیڈنگ بہت کم تھی واٹر سپلائی بہتر تھی مگر جب سے سندھ کی پیپلزپارٹی حکومت سہیل انور سیال کو صوبائی وزیر داخلہ کا قلمبند دوبارہ دے سکتی ہے تو قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کیوں نہیں بنایا جاسکتا ہے خیرپور کی عوام پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مطالبہ کرتی ہے کہ قائم علی شاہ کو دوبارہ سندھ کا وزیراعلیٰ بنایا جائی