آصف زرداری نجی دورے پر ٹنڈوالہ یار کے گاوں دریا خان مری پہنچ گئے

گائوں دریاء خا ن مری آمد پرسابق صدر کے قریبی دوست غلام قادر مری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

بدھ 24 مئی 2017 23:33

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے نجی دورے پر ٹنڈوالہ یار کے گاوں دریا خان مری پہنچے اس موقع پر گائوں دریاء خا ن مری میں آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جب کہ آصف علی زرداری اپنے فام ہاوس اور ٹنڈوالہ یار میں نئے زیر تعمیر بننے والے آصفہ بختاور بھٹو ھاوس کا بھی دورہ کیا۔

بعد ازان وہ مری ھاوس پہنچے جہان پر پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کے ساتھ ساتھ دیگر علائقوں کے ایم این اے۔اور ایم پی ایز سے ملاقات کی جب کہ آصف علی زرداری کا سن کر سیکڑوں کارکنان نے مری ھاوس رکھ کیا۔اپنے قائد کی جھلک اور ملاکات کی آس میں بیٹھے کارکنان ملاقات سے محروم رہے گئے اور سابق صدر ھوا کے جھونکے کی طرح آکر پل بھر میں واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

غلام قادر مری کی بازیابی کے بعد پی پی کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ان کی خیریت دریافت کرنے ٹنڈوالہ یار پہنچ گئے اور اپنے قریبی دوست غلام قادر مری سے ملاقات کی اس موقع پر غلام قادر مری کی جانب سے دئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے گاوں دریاء خان مری کے نزدیک ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا جب کہ آصف علی زرداری اپنے فام ہاوس اور نئے بننے والے آصفہ بختاور بھٹو ھاوس کا بھی دورہ کیا

متعلقہ عنوان :