سکھر:نشتر روڈ انجمن تاجران کا مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اور مسلسل شکایات کے باوجود نشتر روڈ پر آئے روز گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے تاجروں کو درپیش مشکلات حل نہیں کیا جارہیں اب تاجر برادری منتخب نمائندگان کے دلفریب جھوٹے دلاسوں میں نہیں آئیگی اور جب تک نشتر روڈ سمیت دیگر اطراف کے علاقوں کا ڈرینج سسٹم درست نہیں کیا جاتا تاجر برادری چین سے نہیں بیٹھی گی، تاجر رہنماء

بدھ 24 مئی 2017 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے عہدے داروں ضلعی انتظامیہ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اور مسلسل شکایات کے باوجود نشتر روڈ پر آئے روز گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے تاجروں کو درپیش مشکلات حل نہ کرنے پر مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تاجر برادری منتخب نمائندگان کے دلفریب جھوٹے دلاسوں میں نہیں آئیگی اور جب تک نشتر روڈ سمیت دیگر اطراف کے علاقوں کا ڈرینج سسٹم درست نہیں کیا جاتا تاجر برادری چین سے نہیں بیٹھی گی اور ضلعی انتظامیہ سمیت سکھر میونسپل کارپوریشن کے خلاف سخت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی یہ اعلان نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے عہدے داروں صدر محمد عامر فاروقی ،سنیئر نائب صدرحاجی عبدالعزیز ہاشمانی، نائب صدر محمد انیس شمسی ، جنرل سیکریٹری شیخ سلیم ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن اول نذیر میمن ،خازن دوئم اشوک کمار ، سیکریٹری لیگل ایڈ ، محمد کامران شمسی ، سیکریٹری اطلاعات عزیر السلام و ددیگر نے بدھ کے روز شہر کے معروف کاروباری علاقے نشتر روڈ میں ڈرینج کا پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے تاجروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر منعقد ایک ہنگامی اجلاس میں کیا اجلاس میں سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تاجروں کو درپیش مشکلات حل نہ کرنے پر مئیر سکھر ، ڈپٹی مئیر سکھر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر محمد عامر فاروقی اور جنرل سیکریٹری شیخ سلیم نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے گذشتہ کئی سالوں سے نشتر روڈ کی تاجر برادری چیخ چیخ کر صفائی سمیت ڈرینج سسٹم کی درستگی کیلئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کر رہی ہے لیکن انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے شہر کے معروف و مصروف ترین کاروباری مرکز نشتر روڈ کے تاجروں کے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ایسا لگتا ہے سیاسی بنیادوں پر نشتر روڈ کے تاجروں کو سازش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ہم انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کو باور کرانے چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کسی بھی سیاسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی عہدے داروں نے مزید کہا کہ میانی روڈ پمپنگ اسٹیشن کو جان بوجھ کر کم تیل دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران پمپنگ اسٹیشن میں موجود جنریٹر چل نہیں پاتے اور ڈرینج سسٹم ناکارہ ہو جاتا ہے اور گندہ پانی بازار میں کھڑا ہونے کی وجہ سے کاروبارمکمل طور پر تباہ ہوجا تا ہے سکھر میونسپل کارپوریشن کا کوئی بھی عملہ تاجر برادری کی شکایت سننے کو تیار نہیں ہے جو انتہائی ظالمانہ اور افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مذکورہ رہنمائوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، ضلعی چیئرمین ، مئیر سکھر ، میونسپل کمشنر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے اپیل کی ہے وہ نشتر روڈ کے تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے فوری اقدام کئے بصورت دیگر نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنر ل مرچنٹ متعلقہ محکموں کی نااہلی کے خلاف مجبوراً مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیگی

متعلقہ عنوان :