سکھر: روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرا لگا کر ووٹ حاصل کرنیوالے منتخب نمائندوں نے میونسپل ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے،حاجی محمد جاوید میمن

میونسپل کارپوریشن کے 180 سے زائد ملازمین کی 5ماہ کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میئر، ڈپٹی میئر، کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر کے بے روزگار کرنے کا پلان ترتیب دے رہے ہیں،چیئرمین سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی کنٹریکٹ ملازمین کے وفد سے بات چیت

بدھ 24 مئی 2017 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرا لگا کر ووٹ حاصل کرنیوالے منتخب نمائندوں نے سکھر میونسپل ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں، سکھر میونسپل کارپوریشن کے 180 سے زائد ملازمین کی 5ماہ کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میئر، ڈپٹی میئر، کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر کے بے روزگار کرنے کا پلان ترتیب دے رہے ہیں، جوکہ طویل عرصے سے کام کرنیوالے ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، جس کے خلاف سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس خاموش ہیں بیٹھے گی اور ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے بھرپور آواز اٹھا کر ان کا ہر پلیٹ فارم پر ان کا ساتھ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میںملاقات کیلئے آنیوالے سکھر میونسپل کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کو بتایاکہ ہم جنوری 2011سے سکھر میونسپل کارپوریشن میںبطور کمپیوٹر آپریٹر، ڈرائیور، کلرک، سینیٹری ورکرز کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ہماری تنخواہوں کو ریگولر کیا جا رہا ہے،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ 5ماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئی جس کے باعث ہم اور ہمارے بچے فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں، ہم اپنے گھروں کا سامان بیچ کر اور عزیز و اقارب سے قرضہ حاصل کر کے اپنے بچوں کو تین وقت کے بجائے ایک وقت کی روٹی کھلانے پر مجبور ہیں، اب ہم اتنے مقروض ہوچکے ہیںکہ ہمیں اب کوئی قرضہ دینے کو بھی تیار نہیں، اس کے باوجود میئر سکھر، ڈپٹی میئر کی جانب سے ہماری تنخواہی جاری کر کے مستقل کرنے کے بجائے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر کے نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جوکہ ایک عرصے سے کام کرنیوالے ہم ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی مزید بھوک برداشت نہیں کرسکتے اور ہمیں خودکشیاں کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے رہنمائوں کے پاس آئے کہ ہماری آواز کو اٹھا کر ہماری تنخواہ جاری کرائی جائیں اور ہمیں ریگولر کراکے بیروزگاری سے بچایا جائے۔ اس موقع پر ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ود یگر رہنمائوں نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کے ان کے جائز مطالبات کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے اور روزگار کی فراہمی کا دعویٰ کرنیوالی حکومت سے تعلق رکھنے والے میئر اور ڈپٹی میئر ملازمین کو بے روزگار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، ہم سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے اور انہیں ان کے جائز حقوق دلاکر ہی رہینگے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر مستقل کر کے ان کی تنخواہیں جاری کی جائے، بصورت دیگر ایس ڈی اے ملازمین کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری، میئر، ڈپٹی میئر اور حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان پر عائد ہوگی

متعلقہ عنوان :