اوستہ محمد, کوئی بھی جانی یا مالی نقصان ہوا تو ہم واپڈا والے ذمہ دار ہو گئی,اہل محلہ

بدھ 24 مئی 2017 23:36

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وارڈ نمبر 14کے رہایشی عبدالرحمن بوہڑ اور اہل محلہ والوں نے شکایت کی کہ ہمارے گھر کے ساتھ بجلی کا ٹرانسفارمر جو کہ زمین سے ایک فوٹ پر رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جانور یا کوئی بچہ اس پر ہاتھ رکھ سکتا ہے جا نور منہ لگا سکتا ہے جن کو جان کا خطرہ لاحق ہے اس کے علا وہ کئی بار اسی ٹرانسفارمر اسپارکنگ کرتا ہے ہمارے گھر کچے ہیں اور اسپارکنگ سے آگ کے شولے ہمارے گھر پر پڑتے ہیں کسی بھی وقت بڑے حا دثے کا اندیشہ ، انہو ں نے کہا کہ ہم نے حلقہ کے کونسلر اور منتخب ایم پی اے کو بھی کہا انہوں نے واپڈا والوں کو کہا کہ اس ٹانسفارمر کو شفٹ کر کے آگے لگا ئیں لیکن واپڈا والے کسی کو نہیں مانتے ہیں ، ہم میڈ یا والوں اور خاص کر کے صدر پریس کلب علی مردان جمالی کے مشکور ہیں انہوں نے ہماری فریاد پر ہماری آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیئے اخبارات میں اٹھا نے کے لئے آئے ہم واپڈا والوں کو بتا نا چاہتے ہیں کوئی بھی جانی یا مالی نقصان ہوا تو ہم واپڈا والوں سے لیں گے اور عدالت میں ان کے خلاف جائیں گے

متعلقہ عنوان :