امت مسلمہ کے اتحاد میں ایران سعودی کشیدگی رکاوٹ ہی: طیب شیخ

بدھ 24 مئی 2017 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم طیب شیخ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد میں ایران سعودی کشیدگی رکاوٹ ہے۔ استعماری و طاغوتی طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو ٹارگٹ کررکھا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان نفاذ اسلام کے ذریعے ہی مستحکم ہو سکتا ہے۔اہل حق ناموس رسالت کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

قانون ناموس رسالت کو بدلنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ پاکستان میں وائٹ ہائو س نہیں اللہ اور اس کے رسول کا حکم چلے گا ۔ان خیالات انہوں نے سٹودنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمے کے جہا د میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ صوفیاء کے ماننے والوں کا اتحاد ہی استحکام پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔