بیٹے کو نوکری دلوانے کیلئے وزارت داخلہ کے ملازم نے خود کشی کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 20:40

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی2017ء) بیٹے کو نوکری دلوانے کیلئے وزارت داخلہ کے ملازم نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں ملازمت کرنے والے نائب قاصد اقبال کی خود کشی نے ہر شخص کا دل دہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ میں اپنے بیٹے کی نوکری کیلئے درخواست دینے پر اقبال سے کہا گیا کہ بیٹے کو نوکری صرف تب ہی مل سکتی ہے جب والد کی موت واقع ہو جائے۔ ادارے میں بیٹے کو نوکری نہ دلوا پانے پر دلبرداشتہ ہو کر اقبال نے عمارت سے کود کر خود کشی کر لی تاکہ اس کی موت کے بعد بیٹے کو نوکری مل جائے۔

متعلقہ عنوان :