شیخ رشید نے وفاقی بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم چاہتے ہیں ان کی نااہلی کا ٹھپہ سپریم کورٹ کی بجائے جی ایچ کیو سے لگے، جی ایچ کیو جمہوریت کے ساتھ ہے ، جے آئی ٹی پر تنقید کر کے شریف خاندان عدالت عظمیٰ سے ٹکرانے جارہا ہے ، وزیراعظم سعودی عرب میں قوم کی عزت ڈبو آئے ہیں ،میں نے سوا سو دنوں میں حکومت جانے کا دعویٰ کیا تھا، اب 25دن کم کرتا ہوں ، پپو اب کی بار3 کتابوں میں فیل ہوگا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی صحافیوں سے با ت چیت

بدھ 24 مئی 2017 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے آئندہ وفاقی بجٹ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں ان کی نااہلی کا ٹھپہ سپریم کورٹ کی بجائے جی ایچ کیو سے لگے تاہم جی ایچ کیو جمہوریت کے ساتھ ہے ، جے آئی ٹی پر تنقید کر کے شریف خاندان سپریم کورٹ سے ٹکرانے جارہا ہے ، وزیراعظم سعودی عرب میں قوم کی عزت ڈبو آئے ہیں ،میں نے سوا سو دنوں میں حکومت جانے کا دعویٰ کیا تھا، اب 25دن کم کرتا ہوں ، پپو اب کی بات تین کتابوں میں فیل ہوگا ۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جس مزدور نے کرائے کے مکان میں رہنا ہے ، بجلی کا بل ادا کرنا ہے ، اس دور میں اس کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار ہونی چاہیے ، مجھے سوشل میڈیا کا زیادہ نہیں پتہ تاہم یہ توپ بن چکا ہے ، حکومت دور دور تک گھبراہٹ کا شکار ہے ، میں نے سوا سو دنوں میں حکومت جانے کا دعویٰ کیا تھا، اب 25دن کم کرتا ہوں ، پپو اب کی بات تین کتابوں میں فیل ہوگا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف خاندان کی جے آئی ٹی پر تنقید سے لگتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے ٹکرانے جا رہے ہیں ، وزیراعظم نوازشریف چاہتے ہیں کہ ان کی نااہلی کا ٹھپہ سپریم کورٹ کی بجائے جی ایچ کیو سے لگے تاہم جی ایچ کیو ایسا کبھی نہیںکرے گا وہ جمہوریت کے ساتھ ہے ،حکومت اپنی مدت کم کرتی جا رہی ہے ، جے آئی ٹی کے ان ممبران پر تنقید کی گئی ہے جن پر سپریم کورٹ نے اعتماد کیا، جے آئی ٹی کے پیچھے سپریم کورٹ ہے اور سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام اور تمام ادارے ہیں ، وزیراعظم نے سعودی عرب میں قوم کی عزت ڈبودی ، چاہتا ہوں کہ حکومت اپنا آخری بجٹ بھی پیش کر لے ۔(ار)