رمضان المبارک سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام فوڈ پوائنٹس کی وسیع پیمانے پر چیکنگ

آواری ہوٹل کا کچن ناقص صفائی، حشرات کی موجودگی اور زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر سیل فیصل آباد میں ہوٹل ون،مری بھوربن میں پی سی ہوٹل کا کچن ناقص صفائی پر سیل

بدھ 24 مئی 2017 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام فوڈ پوائنٹس کی وسیع پیمانے پر چیکنگ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے آواری ہوٹل لاہور کا کچن سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوٹل کو کچن میں ناقص صفائی ،حشرات کی موجودگی اور اشیاء خوردونوش کو سٹور کرنے کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔

ہوٹل ون فیصل آباد کا کچن ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔اشیاء خوردونوش کو رکھنے کا نظام انتہائی برا، کچن میں حشرات اورکاکروچ پائے گئے۔علاوہ ازیں ہوٹل ون لاہور اور پارک لین ہوٹل کو 1،1 لاکھ جرمانہ عائد کیا ۔ بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ زہریلی کیڑے مار ادویات اور اشیاء خوردونوش کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے مری میںپی سی ہوٹل بھوربن کا کچن اور فیصل آباد میں ہوٹل ون کا کچن سیل کیا گیا۔ سمن آبادمیں کیمزسنیک بار کو زائد المیعاداور استعمال شدہ کو کنگ آئل دوبارہ استعال کرنے، اشیاء خوردونوش پرتاریخ تنسیخ درج نہ ہونے پر25 ہزار جرمانہ عائد کیا ۔بیرون دہلی گیٹ میں قمر ہوٹل کو 10 ہزار،کشمیر بیکرز کو12,500،بادامی باغ میںزمیندار سویاں،کسان سویاں ،فائن سویاںکو بالترتیب25،10اور,25 ہزار،سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میںالستیعم فوڈ انٹرنیشنل کو20ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو میں عوامی نان شاپ،کبابش تکہ اینڈریسٹورنٹ، موچی گیٹ پر واقع مامو ںبھائی پان شاپ،اسد کھویا شاپ، وفاقی کالونی جوہر ٹائون میں واقع نعیم نان شاپ، بسم اللہ مِلک شاپ ،نعیم سوئٹس،اعوان سٹور،بینڈیج فارمیسی مکہ کالونی میں فائن جنرل سٹورکو لائسنس بنوانے اوربہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔