فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںانٹریونیورسٹی ویمن والی بال چیمپین شِپ کی اختتامی تقریب

بدھ 24 مئی 2017 21:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں انٹرورسٹی ویمن والی بال چیمپین شِپ کی تقسیم ِ انعامات تقریب کا اِنعقادکیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میٹرو بس و سٹیئرنگ کمپنی پنجاب سپورٹس بورڈ حنیف عباسی تھے جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، اورپرفیسرڈاکٹر ناہید ضیاء خان (ڈین فیکلٹی آف آرٹس ا ینڈ سوشل سائنس ) نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس مس تصور نے گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والی کھیلوں اور طالبات کی کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا اور طلبات کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور چیئر پرسن سپورٹس کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طالبات میں ہار اور جیت کے تصور سے بالاتر ہوکران میں مثبت سوچ اور نظم و ضبط کو فروغ دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر حنیف عباسی نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ مقابلوں کے نتائج کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے اوّل پوزیشن، ایمپیریل کالج لاہور نے دوسری، لاہور کالج فار ویمن نے تیسری جبکہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔