فیصل آباد، انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لی

بدھ 24 مئی 2017 21:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ فیصل آباد ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لی۔چیمپئن شپ میں جھنگ کی ٹیم نے دوسری اور فیصل آبادنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ کے موقع پر ایم این اے حاجی اکرم انصاری مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر راناحماد اقبال کے علاوہ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کی ترویج وترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے اورنوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے سپورٹس سٹیڈیمز اورکمپلیکسز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے باکسنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :