پشاور،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کیخلاف جناح پارک سے واپڈا ہائوس تک احتجاجی مارچ

بدھ 24 مئی 2017 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کے خلاف جناح پارک پشاور سے واپڈا ہائوس تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بحراللہ خان ،سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ،صوبائی صدر جے آئی یوتھ عبدالغفار ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی ، صوبائی رہنما انتخاب خان چمکنی کررہے تھے۔

واپڈاہائوس کے سامنے دھرنا دیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے انہوں نے واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور واپڈا ہائوس میں گھسنے کی کوشش بھی کی لیکن جماعت اسلامی کی قیادت نے اُن کو منع کیامظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ دستور کے مطابق 4500میگاوٹ بجلی خیبرپختونخوا پید اکرتی ہیں جس پر سب سے پہلے حق خیبرپختونخوا کے عوام کا ہی13فیصد کوٹہ خیبرپختونخوا کا حق بنتا ہے لیکن بجلی کے لوڈشیڈنگ سے ہمیں اپنا حق نہیں مل رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے کی بجلی لاہور ، کراچی اور باقی پاکستان میں استعمال کی جارہی ہیں لیکن ہمارے خیبرپختونخوا کے عوام کو اس سے محروم رکھا گیاانہوں نے کہاکہ ہماری بجلی چند روپوں کی خرچ پر بنتی ہیں لیکن ہم پر وہی بجلی 18روپے فی یونٹ فروخت کی جارہی ہے لیکن وہ بھی نہیں ملتی یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ نارواظلم ہے نواز شریف کی حکومت خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ساتھ نارواظلم بند کریں نواز شریف اور امیر مقام اس کے ذمہ دار ہیں 18گھنٹے کی ناروالوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال ، کارخانے بند ہے طالب علم پر یشان ہیں امتخانات متاثر ہے زندگی عملاً منجمد ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف بجلی نہیں اور دوسری طرف اوربلنگ کی وجہ سے غریب عوام کو دُوگنے بل بھیجے جارہے ہیں ہم لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہے کہ واپڈا کو خیبرپختونخوا کے حوالے کیا جائے ۔

مظاہرے سے بحراللہ خان ، انتخاب خان چمکنی ، عبدالغفار ، عبداکبر چترالی ، عتیق الرحمن اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔