کراچی رینجرز کی کارروائی 6مشتبہ افراد گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 24 مئی 2017 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) رینجرز نے کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ابو الحسن اصفہانی روڈ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے جن سے کراچی میں گڑ بڑ کے منصوبوں کے بارے میں تحقیقات کی جاری ہے، ادھر شارع فیصل میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رینجرز نے اسکیم 33 کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں سرچ آپریشن کیا اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردئیے گئے تھے۔

رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جو شہر میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ ،منشیات اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پویس نیے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ شاہ فیصل کے ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ملزم بھی شامل ہے۔ جو 2010 میں پولیس موبائل پر حملے اور سرکاری اسلحہ چھینے کے جرم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ دو ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔علاقہ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک باشندہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :