Live Updates

وزیربلدیات کی ہدایت پرواٹربورڈ نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے بہتر انتظامات کیلئے حکمت عملی تیار

بدھ 24 مئی 2017 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی ہدایت پرواٹربورڈ نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے بہتر انتظامات کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے، جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے آپریشنل اور فیلڈ اسٹاف کو اپنے علاقوں میں دستیاب پانی کی فراہمی ممکن بنانے اور فراہمی ونکاسی آب کے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے،ماہ صیام کے دوران شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے واٹربورڈ کی تنصیبات خصوصاً پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ سیورکلینگ جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں تیار رکھنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ نے ادارے کے حکام کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ و فنانس مشکورالحسنین ، ڈی ایم ڈی ایچ آرڈی اینڈ اے محمود قادر ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان اور ڈی ایم ڈی آرآر جی محمد اسلم سمیت تمام سپرنٹنڈنگ انجینئر ز،ایگزیکٹیو انجینئرز نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ہاشم رضا زیدی نے کہا کہ ماہ مبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ، واٹربورڈ کے آپریشنل اور فیلڈ اسٹاف کو شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہائی الرٹ جاری کیا جارہا ہے ، انہوں نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے دوران تمام مساجد ،امام بارگاہوں ،تراویح کے مقامات کے اطراف نکاسی آب کے خصوصی و فوری اقدامات کریں، مساجد میں پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ، ایگزیکٹیوانجینئرز اپنے متعلقہ علاقوںمیں دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں ،فیلڈاسٹاف نکاسی آب کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں اس کا فوری ازالہ ممکن بنائیں ،انہوں نے واٹربورڈ کمپلین سینٹر کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق ملنے والی شکایات کو ایک مربوط اور فول پروف پروگرام کے تحت فوری طور پر متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو آگاہ کریں ، نمٹائی جانے والی شکایات سے فوری طور پر ایم ڈی سیکریٹریٹ کوآگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز متعلقہ شہری انتظامیہ خصوصاً منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہیں اور تعاون حاصل کریں ،شکایات کا فوری ازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :