قلات ، ایف سی اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے پر، ایک دہشتگرد ہلاک ،آفیسر سمیت 3سیکورٹی اہلکار زخمی

بدھ 24 مئی 2017 22:15

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سوراب میں ایف سی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک آفیسر سمیت 3سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے دوسری جانب سے فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سے کور بلوچستان اور حساس ادارے نے قلات کے علاقے سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی آفیسر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے ،دوسری جانب فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورتی فورسز نے ایک دہشت گرد کوگرفتارکرلیا جبکہ دو افرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،کارروائی ایک کمپائونڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ،دوسری جانب ڈیرہ اللہ یارکے علاقے میں صحبت پورپھاٹک پرجعفرایکسپریس کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوارایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :