ایف سی کی جانب سے پرامن شیلٹر ز سکول لہڑی ،چھتر او چ سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ اور علاقے کی ترقی میں اہم سنگ میل ہوگا

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی کی گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 22:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا ہے کہ ایف سی کی جانب سے پرامن شیلٹر ز اسکول لہڑی ،چھتر اوچ میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ علاقہ میں خوشحالی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ایسے اسکولوں کے قیام سے علاقہ میں تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی وسائل میں وہ کر ان اسکولوں کیلئے عمارت بھی فراہم کریں گے۔

وہ بدھ کو ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں ایف سی کے جانب سے پرامن شیلٹرز اسکولوں کے ماڈلز کا تفصیلی معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، سابق ناظم اعلیٰ سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، ڈی آئی جی سبی ساجد علی،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، سابق ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹر جمال مری ،ونگ کمانڈر لہڑی کرنل عبدالرب ، ونگ کمانڈر کرنل محمد اشرف ، ونگ کمانڈرکرنل مسعود خان ، میجر قاسم شرازی، میجر آصف شہزاد، کیپٹن امان اللہ ، ایجوکیشن آفیسر نعمان خان ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی ورند گروپ کے رہنما حاجی داؤ د رند، حاجی نصیب اللہ رند، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے فہیم احمد قریشی ، غلام قادر سموں ، مرتضی خجک ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، رابط سیکرٹری طاہر عباس کے علاوہ اوچ لہڑی چھتر سے آئے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا کہ ایف سی جس کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کو مثالی امن بحال کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں آج ہر علاقوں میں فراری افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے ایف سی کے تعلیم دوست اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی ایسے کامیاب مقاصد سے علاقوں میں ترقی خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا ایف سی پر امن شیلٹر ز اسکولوں کے قیام سے علاقہ میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگاوسائل میں وہ کر ایف سی کے ساتھ مل جھل کر ان اسکولوں کیلئے عمارت بھی بنائیں گے اس موقع پر انہوں نے اپنی جانب سے 2لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا انہوں نے بگٹی قبائلی افراد سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو روش بنائیں اور بچوں کو اسکولوں میں بھیج کر اپنی ذمہ داری پوری کریں تاکہ اپنے کا معصوم بچہ ڈاکٹر انجینئر سائنسدان بنا کر ملک وقوم کا نام روشن کرے کیونکہ وہی قومیں ترقی کی منزل طے کرتی ہیں جو تعلیم کے میدانوں میں سب سے آگے ہوتیں ہیں تعلیم ہی ترقی خوشحالی کا راستہ ہیں س موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ ایف سی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی صحت اور امن وامان کے قیام کیلئے کئی گئی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیںانہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں سے ملاقات کے موقع پر ان کی خواہش صرف اور صرف اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی تھی اسی مقصد کو لے کر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر سبی اسکاؤٹس نے چھتر لہڑی اور اوچ کے علاقوں میں عارضی بنیادوں پر اسکول قائم کرنے کی حکمت عملی بنائی آج ہم اس میں کامیاب ہوئے انہوں نے بتایا کہ چھتر اوچ لہڑی میں دو 2پر امن شیلٹرز اسکول قیام کئے جارہے ہیں جس میں بچوں کوکتب بستے اور تمام تعلیمی سامان اسکولوں میں سولر سسٹم پنکھے ضروری سامان فرنیچرز اور اپنی مدد آپ کے تحت اساتذہ کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے پرامن شیلٹرز اسکولوں کے قیام کے بعد مقامی انتظامیہ کی مدد سے اسی اسکولوں کی عمارات بھی بنائیں گے تاکہ ہمارا منصوبہ مستقل بنیادوں پر ہو اور ہر بچہ علم کی روشن حاصل کرسکے انہوں نے کہا کہ ایف سی اپنے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے بلوچستان کو عظیم تر بنانے کی کوشش میں معروف عمل ہے ہمار مقصدپرامن و پڑھ لکھا بلوچستان ہیاس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایف سی کی جانب سے 10اسکول مکمل طور پر اپنی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سلسلہ برقرار رہ سکے واضح رہے کہتقریب میں شامل تمام مہمانوں نے پرامن شیلٹرز اسکولوں کے ماڈلزکا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اسکولوں میں زیر تعلیم بچے ، اساتذہ کرام بھی موجود تھے شرکاء نے ایف سی کی اس کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :