بنوں ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ پولیو سپر وائزر جاں بحق

بدھ 24 مئی 2017 22:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) بنوں کے علاقہ پیپل بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیو سپر وائزر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع پیپل بازا ر میں پولیو سپر وائزر را ئپ خان ولد منور خان موبائل ایز ی لوڈ دُکان میں موجو د تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے ملزمان موٹر سائیکل اور ایک عدد موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گئے جو پولیس نے اپنی تحویل میں لئے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی مدعی شاہ خان ولد منور سکنہ اریان کلہ کرم گڑھی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی مقتول علاقہ ممند خیل کے پولیو سپر وائزر تھے۔