گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ایک ہی دن روزہ اورعیدہوگی ، ڈی جی مذہبی امورکے مسجدقاسم خان بھیجاہے، مدینہ منورہ میں وزیراعظم کی موجودگی میں عید و رمضان ایک دن منانے کی بات ہوئی،ہر جگہ ہر مقام پر محسوس کیا کہ اتنے بڑے علما کرام اگر کوشش کریں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے،س وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا تقریب سے خطاب

مکہ مکرمہ کے ساتھ روزے اورعیدمنائی جائے ،ملک سے سود کاخاتمہ کیاجائے ،علماء کرام

بدھ 24 مئی 2017 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ایک ہی دن روزہ اورعیدہوگی وزارت مذہبی امورکے ڈی جی کومسجدقاسم خان بھیجاہے، مدینہ منورہ میں وزیراعظم کی موجودگی میں عید و رمضان ایک دن منانے کی بات ہوئی،ہر جگہ ہر مقام پر محسوس کیا کہ اتنے بڑے علما کرام اگر کوشش کریں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے،علماء کرام نے کہاہے کہ مکہ مکرمہ کے ساتھ روزے اورعیدمنائی جائے اورملک سے سود کاخاتمہ کیاجائے ۔

وہ بدھ کو مفتی اعظم امریکہ اورعالمی وحدت مسلم مشن کے سربراہ مفتی منیراحمداخون کی کتاب رویت ہلال میں اختلاف اوراس کاشرعی حل کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے سینیٹرطلحہ محمود ،پیرعزیزالرحمن ہزاروی ،مولاناعبدالقیوم حقانی ،عالمی وحدت مسلمین مشن کے رہنمائوں ڈاکٹرالطاف کریم ،مفتی صبغت اللہ عدن ،مفتی عبدالسلام ،ڈاکٹرالیاس ،ڈاکٹرمحمدرفیق ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمفتی منیراحمداخون نے تقریب سے آڈیوخطاب بھی کیا سرداریوسف نے کہاکہ پاکستان میں ایک ہی دن روزہ و عید منانے کی کوششیں کی ہیں گزشتہ سال ایک ہی دن عید و رمضان منایا گیامسجد قاسم خان کے زمہ داروں سے بھی وزارت کا رابطہ ہے ئاس سال بھی امید ہے کہ ایک ہی دن روزہ اور عید بھی ہوگی انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کے حوالے سے بھی مکہ و مدینہ کے مطابق امت متحد ہوگی تو مسائل حل ہونگے نماز صلواہ کے وقت کے تعین کے مسئلہ کو بھی حل کریں گے ایک وقت میں نمازکے لیے ماحول پیدا کیا جاتا ہے ایک دن آئے گا کہ اذان ہوتے ہی دکاندار اپنی دکان بند کرکے نماز کے لیے دوڑیں گے انہوں نے کہاکہ مفتی منیر اخون کی کاوش قابل قدر ہے اوروہ اتحادامت کے لیے گراں قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں علماء کرام بھی مفتی منیراخون کے نقش قدم پرچلیں مفتی منیراخون نے آڈیوخطاب میں کہاکہ مکہ و مکرمہ کے مطابق رمضان و عید منائی جانا چاہے امریکا اور کینیڈا میں اس فارمولا پر عمل کرکے اختلاف ختم کیے ہیںامریکا اور کینیڈا میں رمضان و عید ایک دن اتفاق پر حکومتوں نے تعلیمی اداروں اورملازمین کوچھٹی دی ہے میری کتاب میں رویت پر اتحاد کا فارمولا پیش کیا گیا ہے سینیٹر طلحہ محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم صرف اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیںبرطانیہ اور امریکا کیوں ہم پر مسلط ہیں کیونکہ وہ اتحاد پر قائم ہیںہمیں اب اکھٹے ہونا ہوگاہمارا 12 ماہ کوئی اختلاف نہیں مگر رمضان شروع اور اختتام ہونے پر ہمارا اختلاف ہے یہ انکا لوگوں کا پیدا کیا ہوا فساد ہو جو ہم لوگوں کو لڑا رہے ہیںاگر ہم میں اتحاد ہوگا تو یہ ہماری دہشت سے ہی مرجائیں گے اجتہاد کی تو وقت و حالات کے لحاظ سے اجازت ہے ہمیں اپنے اتحاد سے دنیا کو ایک پیغام دینا چاہے رمضان برکتوں کا مہینہ ہے ہمیں ایکدوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے یہ کتاب بہت قابل قدر تصنیف ہے سرداریوسف نے رمضان اورعیدین کے ساتھ ساتھ حاجیوں کی بہترین خدمت کی ہے امیدہے کہ امسال بھی عیداوررمضان ایک ہی دن ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :