ماہ صیا م میں تفریح یا میوزیکل شو کے نام سے ایسے پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے جن سے رمضان المبارک کا تقدس پامال ہو

امیر جمعیت علماء اسلام کوئٹہ مولانا ولی محمد ترابی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے حدود میں کہیں بھی اس بابرکت مہینے کے دوران تفریح یا میوزیکل شو کے نام سے ایسے پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے جن سے رمضان المبارک کا تقدس پامال ہوتا ہوں اور نہ ہی انتظامیہ اس حوالے سے کسی پروگرام کے معاون بنے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تراویح کے بعد بیہودہ قسم کے پروگرام رکھنا اور یہ تاثر دینا کہ روزہ تو دن کو ہوتا ہے اور رات کو نہیں، رمضان کا مہینہ شب و روز تقدس کے زمرے میں آتا ہے اس قسم کی پروگرام منعقد کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے وہ بدھ کو ،ضلعی سالار حاجی عزیز اللہ پکتوی، ضلعی ترجمان رحیم الدین ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خصوصاً ٹریفک پولیس نفری ان شاہراہوں پر بڑھادی جائے جن پر شام کے وقت ہجوم رہتا ہوں تاکہ لوگوں کے گھر جانے کی وقت مشکلات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے محکمہ واپڈا اس حوالے سے ذمہ اری کا مظاہرہ کریں تاکہ روزہ داروں کو سحری و افطاری میں مشکلات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں رعایتی نرخوں پر مشتمل سستے بازاروں کا انعقاد یقینی بنائی جائے انجمن تاجران اقدامات اٹھائے تاکہ ایسے بازاروں میں غریب اور نادار لوگوں کو سہولت میسر ہوں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کہیں بھی انتظامیہ بلاوجہ روزہ داروں کو ڈبل سواری کے نام پر تنگ کرنے سے اجتناب کریں۔