خضدار،دوسرا شہید بابا سکندر جان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج باغبانہ فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

بدھ 24 مئی 2017 22:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) دوسرا شہید بابا سکندر جان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج باغبانہ فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے مطابق فائنل میچ کے مہمانوں میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی خان ،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل ،عید محمد ایڈووکیٹ اور دیگر معززین شامل ہونگے فائنل کے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے طلباء پی ٹی شو پیش کرئینگے جبکہ روایتی بلوچی چھاپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں عوام الناس کو بھر پور شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :