سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس ، نادراکو وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈز فیسوں کامیکنزم بنانے کی ہدایت

بدھ 24 مئی 2017 22:20

سپریم کورٹ میں  از خود نوٹس کیس ، نادراکو وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر تارکین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے نادرا کی جانب سے تارکین وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈز کے اجراء کی فیسوں میں اضافے سے متعلق از خود نوٹس کیس میں نادراکو وزارت داخلہ کے ساتھ مل کرفیسوں کامیکنزم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات تک ملتوی کردی ہے ، بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرچیف جسٹس نے کہاکہ تارکین وطن ہمارااثاثہ ہے جن کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے وزارت داخلہ اور نادرا مل کر فیسوں کا مکینزم بنائیں اوراس معاملے کو حل کر کے عدالت کو رپورٹ عدالت میں پیش کرے، بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔